اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نوری مالکی نے کہا ہے کہ بعض مجرم حکومتوں کی جانب سے عراق میں مذہبی فتنے پھیلانے اور عراق کے ٹکڑے کرنے کی تیار کردہ سازشیں ناکام ہوگئی ہیں- انہوں نے کہا کہ عراقی قوم، دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی- انہوں نے کہا کہ اب عراق سے دہشتگردوں کو نکال باہر اور دہشتگردی کی بیخ کنی کرنے کا وقت آن پہنچا ہے- نوری مالکی نے کہا کہ جب تک یہ ھدف حاصل نہیں ہوگا ملت عراق چین سے نہیں بیٹھے گی- عراق کے نائب صدر نے فوج اور عوامی فورسز کے ہاتھوں تکریت کی آزادی پر عراقی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں عوامی فورسز کی مشارکت، ایک منفرد تاریخی تجربہ ہے- نوری مالکی نے دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت رویہ اپنائے رکھیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲